بھارتی گیم شو میں آٹھویں جماعت کے طالبعلم نے 1کروڑ روپے جیت کر ریکارڈ قائم کردیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کے مشہور گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی’میں 14 سالہ لڑکے نے 1کروڑ روپے جیت کر ریکارڈ قائم کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے طالبعلم ماینک نے گیم شو کے میزبان معروف بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کے 15 سوالوں کے درست جوابات دیئے اور ایک کروڑ روپے جیتے ۔ اس کے بعد جب امیتابھ بچن نے کم عمر طالبعلم سے 7.5 کروڑ روپے کے لیے 16 واں سوال پوچھا تو ماینک نے معذرت کرلی اور ایک کروڑ روپے پر کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وہ گیم شو میں ایک کروڑ روپے جیتنے والے سب سے کم عمر ترین شخص بن گئے ۔ یاد رہے انڈیا کا مقبول ترین ٹی وی پروگرام سال 2000 سے اب تک جاری ہے جبکہ رواں سال امیتابھ بچن کی میزبانی میں اس گیم شو کا 15 واں ایڈیشن ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ۔