موسمیاتی تبدیلی کانفرنس، اسرائیلی نمائندگی پر ایرانی وفد کا واک آئوٹ
تہران (اے ایف پی) دبئی میں موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں اسرائیلی نمائندوں کی موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے ایرانی وفد واک آؤٹ کر گیا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وفد کے سربراہ وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے کہا کہ ایران 28 ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں اسرائیل کی موجودگی کو اپنے اہداف اور گائیڈلائنز کے خلاف سمجھتا ہے ۔