امریکا:اسرائیلی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج کرنیوالے کی خود سوزی

امریکا:اسرائیلی قونصلیٹ کے  سامنے احتجاج کرنیوالے کی خود سوزی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکی شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرنے والے شخص نے خود کو آگ لگالی، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 نیوز ایجنسی کے مطابق اٹلانٹا کے پولیس چیف نے بتایا کہ سیاسی احتجاج کے دوران خود سوزی ایک انتہائی اقدام ہے ، خود سوزی کرنیوالے کو سکیورٹی گارڈ نے بچانے کیلئے کوشش کی جس میں وہ بھی جھلس گیا، خودسوزی کرنیوالا بری طرح سے جھلس گیا، دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں احتجاج کرنیوالے کی حالت تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں