مشرقی فلپائن میں 7.6 کی شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

مشرقی فلپائن میں 7.6 کی شدت  کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

منیلا (اے ایف پی، دنیا مانیٹرنگ)فلپائن کے مشرقی جزیرے مینداناؤ میں گزشتہ روز 7.6 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سنٹر نے خبردار کیا کہ زلزلے کی  شدت اور مقام کے پیش نظر جنوبی فلپائن، انڈونیشیا کے بعض علاقوں ، پلاؤ اور ملائشیا کیساتھ سونامی کی لہروں کے ٹکرانے کا امکان ہے ، جوکہ تباہ کن ہو سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں