صدر جوبائیڈن کی مقبولیت پھر کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

صدر جوبائیڈن کی مقبولیت پھر کم  ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

واشنگٹن(رائٹرز)امریکی صدر جوبائیڈن کی مقبولیت نیوز ایجنسی کے پول سروے میں رواں ماہ کم ترین سطح کے قریب تر رہی۔

نیوز ایجنسی کے پول سروے کے مطابق 40 فیصد رائے دہندگان نے صدر بائیڈن کی کارکردگی مثبت قرار دی، جوکہ انتہائی کم ترین نومبر کے 39 فیصد کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے ۔ نتائج امریکی معیشت، جرائم اور امیگریشن کو بڑے مسائل قرار دیتے ہیں جن کا ملک کو سامنا ہے ۔انہی مسائل پر سابق صدر ٹرمپ اور ریپبلکن بائیڈن انتظامیہ پر تنقید کرتے ہیں، 19 فیصد رائے دہندگان نے معیشت، 11 فیصد نے امیگریشن جبکہ 10 فیصد نے جرائم کو بڑا مسئلہ قرار دیا،رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن کی عوامی ریٹنگ اگست 2021 سے 50 فیصد سے کم چلی آرہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں