برطانیہ اور روانڈا کے تارکین کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط

برطانیہ اور روانڈا کے تارکین کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط

کیگالی (رائٹرز)برطانیہ اور روانڈا نے سیاسی پناہ اور تارکین کی حوالگی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق معاہدے پر دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ نے دستخط کئے ، جس کا مقصد برطانوی حکومت کی سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کی ملک بدری روکنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مضمرات سے نمٹنا ہے ، جوکہ حکومت کی امیگریشن پالیسی کیلئے ایک دھچکا ثابت ہوا تھا۔ معاہدے کے تحت برطانیہ اور روانڈا سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو ایسے ملک  کے حوالے نہیں کریں گے جہاں ان کی زندگی یا آزادی خطرے میں ہو۔ برطانوی سپریم کورٹ نے فیصلے میں اسی خدشے کی نشاندہی کی تھی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق برطانوی سپریم کورٹ نے غیر قانونی تارکین کی ملک بدری کے حکومتی منصوبے کو عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا تھا جوکہ ملکی قانون کا بھی حصہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں