کروڑوں سال پہلے مادہ کی طرح نر مچھر بھی خون چوستے اور بیماریاں پھیلاتے رہے

کروڑوں سال پہلے مادہ کی  طرح نر مچھر بھی خون چوستے  اور بیماریاں پھیلاتے رہے

واشنگٹن (رائٹرز)ڈائناسورز کے دور کے مچھروں کے فوسلز کی سٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ اس دور کے نر مچھر بھی دیگر جانداروں کا خون چوسنے اور بیماریاں پھیلانے کی صلاحیت رکھتے تھے جوکہ آج کے دور میں صرف مادہ مچھر کی خصوصیت ہے ۔

 نیوزایجنسی کے مطابق 13 کروڑ سال پرانے یہ فوسلز لبنان کے شہر حماناکے قریب ملے ، ماہرین نے کریٹیشیس دور کے مچھروں میں خاص بات یہ دیکھی کہ ان میں نر مچھر بھی جلد سے خون چوسنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جوکہ آج کل صرف ماہ مچھروں میں ہوتی ہے ، یوں اس دور کے نر مچھر بھی بیماریاں پھیلانے کی صلاحیت رکھتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں