پوٹن یوکرین پر قبضہ کر تے ہیں تو وہیں تک نہیں رکیں گے ، امریکی صدر

 پوٹن یوکرین پر قبضہ کر تے ہیں تو وہیں تک نہیں رکیں گے ، امریکی صدر

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر جوبائیڈن نے کانگریس پریوکرین کی فوجی امداد کی فوری منظوری کیلئے زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پوٹن یوکرین پر قبضہ کر تے ہیں تو وہ وہیں تک نہیں رکیں گے ، ان کا نیٹو اتحاد کیساتھ ٹکراؤ بھی ہو سکتا ہے ۔۔

۔ وائٹ ہاؤس میں ایک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یوکرین پر قبضے کے بعد پوٹن یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ، اگر روس نیٹو اتحاد کے رکن پر حملہ کرتا ہے ، پھر ہمیں وہ کچھ کرنا ہو گا جوکہ ہم کرنا نہیں چاہتے ، امریکی فوج کو روسی فوجیوں کیساتھ لڑنا ہو گا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں