نیپال:روسی فوج میں بھرتی کیلئے نوجوانوں کو غیر قانونی بھجوانے والا گینگ گرفتار

نیپال:روسی فوج میں بھرتی کیلئے نوجوانوں  کو غیر قانونی بھجوانے والا گینگ گرفتار

کٹھمنڈو (اے ایف پی)نیپال پولیس نے ایک کارروائی کے دوران روسی فوج میں بھرتی کیلئے غیر قانونی طور پر نوجوانوں کو بھجوانے والے گینگ کے 12 ارکان گرفتار کر لئے ۔

ترجمان نیپال پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار افراد نیپالی نوجوانوں کو بھارت اور متحدہ عرب امارات کے راستے روس بھجواتے تھے جہاں انہیں روسی فوج میں بھرتی کیا جاتا تھا، اس کیلئے وہ نوجوانوں سے ساڑھے 8 ہزار ڈالر وصول کرتے تھے ، ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کتنے نوجوانوں کو روس بھجوا چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں