ایران:نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی بھوک ہڑتال کریں گی

ایران:نوبیل انعام یافتہ نرگس  محمدی بھوک ہڑتال کریں گی

اوسلو (اے ایف پی)ایران کی نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی جیل میں بھوک ہڑتال کریں گی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اوسلو میں نرگس محمدی کے اہلخانہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نرگس محمدی جیل میں بہائی اقلیت کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتال کریں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں