بھارتی انتہا پسند بے قابو 3 مساجد نذر آتش، امام شہید

بھارتی انتہا پسند بے قابو 3 مساجد نذر آتش، امام شہید

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے مختلف علاقوں میں 3 مساجد کو نذر آتش اور مسمار کر کے ایک امام مسجد کو شہید کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے انتہا پسندوں نے ہریانہ میں مسجد کو آگ لگا دی اور امام مسجد کو شہید کر دیا۔ ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں بھی بی جے پی کے غنڈوں نے مسجد کو غیر قانونی قرار دے کرنذر آتش کر دیا۔انتہا پسندوں نے علاقے میں جلا گھیراؤ اور پتھرا ؤ کیا ،متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی۔ مسجد اور مدرسے کو مسمارکرنے کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے علاقے میں کرفیو لگا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں