پاکستانی الیکشن کو تسلیم نہ کیا جائے الہان عمرکا محکمہ خارجہ سے مطالبہ

پاکستانی الیکشن کو تسلیم نہ کیا جائے الہان عمرکا محکمہ خارجہ سے مطالبہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکا کے ارکان کانگریس نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

الہان عمر کا کہنا ہے بدانتظامی کے متعدد الزامات کی قابل اعتماد اور آزادانہ تحقیقات تک امریکی محکمہ خارجہ پاکستانی انتخابات کو تسلیم نہ کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قانون ساز الہان عمر نے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں پاکستان میں اس ہفتے ہونے والے انتخابات میں مداخلت کی خبروں سے بہت پریشان ہوں۔انھوں نے لکھا کہ کسی بھی آنے والی حکومت کی قانونی حیثیت منصفانہ انتخابات پر منحصر ہوتی ہے، جو ہیرا پھیری، دھمکیوں یا دھوکہ دہی سے پاک ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ایک شفاف جمہوری عمل اور حقیقی نمائندہ حکومت سے کم کے مستحق نہیں ہیں۔الہان عمر نے کہا کہ میں محکمہ خارجہ سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ نتائج کو اس وقت تک تسلیم کرنے سے گریز کرے جب تک بدانتظامی کے متعدد الزامات کی قابل اعتماد اور آزادانہ تحقیقات نہیں کرلی جاتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں