امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن  انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل

واشنگٹن(اے ایف پی ،رائٹرز)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو مثانے کے عارضے کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

 پینٹاگون کی جانب سے جاری وزیر دفاع کے ڈاکٹرز سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ کافی معائنے کے بعد وزیر کو دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر کے انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔لائیڈ آسٹن کی ہسپتال منتقلی اس واقعے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے جب اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ 70 سالہ سیکر ٹری نے اس سے قبل خود کو ہسپتال میں داخل کیے جانے اور فوری طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کو کینسر کی تشخیص کے بارے میں مطلع نہیں کیا تھا، جس پر تنقید بھی دیکھنے میں آئی تھی کیونکہ امریکا کو مشرق وسطی اور یوکرین میں بحران کا سامنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں