بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دیدی

بائیڈن نے اسرائیلی  وزیراعظم کو گالی دیدی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو نجی گفتگو کے دوران گالی دے دی۔۔۔

سکائی نیوز کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے معاملے پر دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر بائیڈن اسرائیلی وزیر اعظم سے اتنے تنگ آ گئے کہ ان کو گالی دے دی۔ صدر بائیڈن اسرائیلی وزیر اعظم کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر نے بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیوں پرانی ہے ، دونوں عوام کے سامنے اور نجی طور پر ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں