ونسٹن چرچل کے نقلی دانت 18ہزار پاؤنڈ میں نیلام

ونسٹن چرچل کے نقلی دانت  18ہزار پاؤنڈ میں نیلام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق برطانوی وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کے سونے کے سانچے میں لگے نقلی دانت 18 ہزار برطانوی پاؤنڈ (63 لاکھ 43 ہزار پاکستانی روپے ) میں نیلام ہوگئے ۔

اوپر کے چھ دانتوں کا یہ سیٹ اس طرح سے بنایا گیا تھا کہ برطانوی وزیراعظم  کو لکنت سے بچایا جاسکے جن کو لگا کر انہوں  نے دوسری عالمی جنگ کے دوران مشہور تقاریر کیں۔چرچل کے لیے یہ دانت اتنے اہم تھے کہ وہ ایسے دو سیٹ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے تھے ۔نیلامی کرنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ دانت تعین کی گئی قیمت 8ہزار پاؤنڈز سے دُگنی قیمت میں ہاتھوں ہاتھ نیلام ہوگئے ۔1940 میں دوسری عالمی جنگ کے دوران وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے ونسٹن چرچل کو ساری زندگی دانتوں کے مسائل کا سامنا رہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں