قطر:سزائے موت پانیوالے بھارتی بحریہ کے 8افسر رہا

قطر:سزائے موت پانیوالے بھارتی بحریہ کے 8افسر رہا

دوحہ،نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوز ایجنسیاں) قطر کی عدالت کے حکم پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 افسروں کو رہا کردیا گیا،جن میں سات واپس بھارت پہنچ گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امیر قطر تمام بن حماد کی معافی کے اعلان کے بعد قطری عدالت نے فیصلہ سنایا۔قطر کی عدالت نے گزشتہ سال اکتوبر میں تمام بھارتی فوجیوں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی  کے الزام میں سزائے موت  سنائی تھی جس کے بعد بھارت نے معاملے کو قطری حکام کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا تھا کہ بھارتی بحریہ کے سابق افسران کی رہائی کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔بھارتی اپیل کے بعد دسمبر میں قطر کی عدالت نے تمام ملزمان کی سزا میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں