سعودی عرب :مزید 15کھرب مکعب فٹ گیس دریافت

سعودی عرب :مزید 15کھرب  مکعب فٹ گیس دریافت

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی آئل کمپنی نے جفورہ فیلڈ میں مزید 15 کھرب مکعب فٹ گیس دریافت کی ہے ۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق سعودی وزارت توانائی نے کہا کہ نئی دریافت میں دو ارب بیرل کنڈنسیٹ (ہائیڈروکاربن) شامل ہے ۔وزارت توانائی نے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز کے حوالے  سے بیان میں کہا کہ تازہ ترین دریافت کے بعد اس شعبے میں موجود وسائل 229 کھرب مکعب فٹ گیس اور 75 ارب بیرل کنڈنسیٹ ہو گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں