مقبوضہ کشمیر :بھارت کی جماعت اسلامی پر پابندی میں پانچ سالہ توسیع

 مقبوضہ کشمیر :بھارت کی جماعت اسلامی پر پابندی میں پانچ سالہ توسیع

نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)بھارت کی ہندوتوا حکومت نے جماعت اسلامی مقبوضہ جموں و کشمیر پر پابندی میں پانچ سال کی توسیع کردی۔۔۔

 بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ روز پابندی میں توسیع کا اعلان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ‘‘ایکس ’’پر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اپنی بھارت مخالف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے ،جو بھی ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے گا اسے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یاد رہے بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردارادا کرنے پر کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر مسلم لیگ، ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر بھی پابندی لگا رکھی ہے ۔ ادھر بھارت میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کو نوجوان دشمن قرار دیتے کہاہے کہ ملازمتیں فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فروخت کیا جارہا ،مودی حکومت ملک کے مستقبل کی دشمن بن چکی ،اس جرم کے لیے تاریخ نریندر مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں