سری لنکن ایئرلائن کو چوہے کی موجودگی کے باعث طیارہ 3دن تک گراؤنڈکرنا پڑا

 سری لنکن ایئرلائن کو چوہے کی  موجودگی کے باعث طیارہ  3دن تک گراؤنڈکرنا پڑا

کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکن ایئرلائن کے طیار ے میں چوہے کی موجودگی کے باعث جہاز کو تین دن تک گراؤنڈ کرنا پڑا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے چند روز قبل اُڑان بھرنے والی سری لنکن ایئر لائنز کی ایئربس A330پرواز میں چوہے کو دیکھا گیا جس کے بعد طیارے کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ چوہے نے جہاز کے کسی اہم حصے کو کتُر نہ دیا ہو۔سری لنکن ائیر لائنز حکام نے طیارے کو تین دن تک گراؤنڈ رہنے کا ذمہ دار چوہے کو ٹھہراتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ طیارےکوگراؤنڈ رکھنے کے نتیجہ میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا اور پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سری لنکن ایئر لائنزکے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ آخر کار طیارے میں چوہا مردہ پایا گیا جس کے بعد طیارے کی پروازیں اب دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں