بھارت :پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر تاجر گرفتار

بھارت :پاکستان زندہ باد کے  نعرے لگانے پر تاجر گرفتار

نئی دہلی(صباح نیوز) کرناٹک میں پولیس نے مرچوں کے ایک تاجر کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر گرفتار کیا ہے ۔

ملزم پر اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا الزام ہے ۔ یہ شخص بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے انتخاب میں کانگریس کے رہنما نصیر حسین کی کامیابی کا جشن منانے کیلئے اسمبلی آیا تھا۔اس کیس میں پولیس نے 7 افراد سے پوچھ گچھ کی ۔ مرچوں کے تاجر کو آواز کے نمونے کی مشینی تصدیق کے بعد گرفتار کیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں