مقبوضہ کشمیر: 5سال کے دوران فورسز کے آپریشن میں 857شہید

 مقبوضہ کشمیر: 5سال کے دوران  فورسز کے آپریشن میں 857شہید

سری نگر(کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 5سال کے دوران قابض بھارتی فورسز کی کارروائیوں میں 857 کشمیری شہید ہوئے ۔

کے ایم ایس کے مطابق 5اگست2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد ریاستی دہشتگردی، ماورائے عدالت قتل،جبری گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں،پیراملٹری ، پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ، پیلٹ گنزاور آنسو گیس سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے 2ہزار416 شدیدزخمی ہوئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں