بیجنگ :خلائی سٹیشن پر موجود چینی خلاباز دوسری بار چہل قدمی کیلئے تیار

بیجنگ :خلائی سٹیشن پر موجود چینی  خلاباز دوسری بار چہل قدمی کیلئے تیار

بیجنگ (شِنہوا) چین کے خلائی سٹیشن پر موجود خلائی جہاز شین ژو17 کے عملے کے ارکان آئندہ چند دنوں میں دوسری بار خلا میں چہل قدمی کریں گے ۔

چین کی خلائی ایجنسی  (سی ایم ایس اے )کے مطابق چینی خلا بازوں نے 21 دسمبر 2023 کو خلائی سٹیشن کے باہر تقریبا ًساڑھے سات گھنٹے گزارتے ہوئے خلائی سٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمین پر موجود کارکنوں کی مدد سے تیان ہی ماڈیول کے سولر ونگ کی مرمت کا ٹیسٹ مکمل کیا تھا۔سی ایم ایس اے کے مطابق شین ژو17 کے عملے کے ارکان صحت مند ہیں اور خلائی سٹیشن مستحکم طور پر کام کررہا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں