افغانستان:برفباری ،15افراد جاں بحق،10ہزا ر مویشی ہلاک

افغانستان:برفباری ،15افراد جاں بحق،10ہزا ر مویشی ہلاک

کابل(آئی این پی ) افغانستان کے صوبے بلخ اور فاریاب میں شدید برفباری سے 15 افراد جاں بحق ، 30 سے زائد زخمی جبکہ 10 ہزا ر مویشی ہلاک ہوگئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق برفباری سے سب سے زیادہ صوبہ بلخ اور فاریاب متاثر ہوئے ۔ سڑکوں پر برف کی تہہ جمی ہے اور ذرائع نقل وحمل مفقود ہیں۔ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری برف باری کے باعث سالنگ پاس، غور، بادغیس، غزنی، ہرات اور بامیان سمیت ملک کے کئی صوبوں کو جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند ہو گیا۔ وزارت شہری امور کے ترجمان محمد اشرف نے بتایا بلخ اور فاریاب کے علاوہ جوزجان، بادغیس اور ہرات میں بھی بڑی تعداد میں مویشی سرد موسم اور خوراک کی کمی کے باعث ہلاک ہوگئے ۔ امدادی کاموں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ حکومت نے نقصانات کے ازالے کیلئے مختلف وزارتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے ،شہریوں کی امداد کیلئے 5کروڑ افغانی رقم مختص کی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں