مودی حکومت نے بے روزگاری میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا:راہول گاندھی

مودی حکومت نے بے روزگاری میں  پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا:راہول گاندھی

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے بے روزگاری میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ پاکستان میں بے روزگاری کا تناسب 12جبکہ بھارت میں 23 فیصد ہے ۔راہول گاندھی نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھوٹان میں بھی بھارت سے کم بے روزگاری ہے ۔ مودی سرکار کی پالیسیوں نے غریبوں سے جینے کا حق چھین لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں