روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ 3بچوں سمیت10افراد ہلاک

روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ  3بچوں سمیت10افراد ہلاک

کیف(اے ایف پی)روس کا یوکرین پر ڈرون حملہ ، 3بچوں سمیت10افراد ہلاک ،کئی ملبے تلے دب گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی ڈرون نے جنوبی بندرگاہی شہر میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کو نشانہ بنایا جس سے کئی منزلیں جزوی طور پر تباہ ہو گئیں اور ایک درجن سے زیادہ لوگ ملبے تلے دب گئے ۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دنیا روسی جارحیت کو شکست دینے کیلئے مدد کرے ،مقامی حکام کا کہنا تھا ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ابھی بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں