برازیل کیساتھ آبدوزوں کیلئے جوہری ٹیکنالوجی تیار کرنے میں تعاون کریں گے :فرانسیسی صدر

 برازیل کیساتھ آبدوزوں کیلئے  جوہری ٹیکنالوجی تیار کرنے میں  تعاون کریں گے :فرانسیسی صدر

ریو ڈی جنیرو (اے ایف پی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس برازیل کو آبدوزوں کے لیے جوہری ٹیکنالوجی تیار کرنے میں مدد کرے گا۔۔

انہوں نے ریو ڈی جنیرو میں برازیل کی تیسری فرانسیسی ڈیزائن کردہ آبدوز کو لانچ کرنے کی تقریب کے دوران خطاب میں کہا یہ اہم مدد ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک حساس موضوع رہا ہے ۔ واضح رہے فرانسیسی بحری دفاعی صنعت کار نیول گروپ آبدوز کے ڈیزائن اور تعمیر میں معاونت کر رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں