کرپشن الزامات:بھارتی سیاستدان کی نوٹوں پر سونے کی تصویر وائرل

کرپشن الزامات:بھارتی سیاستدان کی نوٹوں پر سونے کی تصویر وائرل

دیس پور(دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست آسام میں کرپشن الزامات کا سامنا کرنیوالے سیاستدان بسوماتری کی نوٹوں پر سوئے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

تصویر میں سیاستدان کو پانچ سو بھارتی روپے کے نوٹوں کے ڈھیر پر سوئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، کچھ نوٹ ان کے اوپر بھی پڑے ہوئے ہیں۔ آسام کے خودمختار ڈویژن بڈولینڈ کے لیڈر پر وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم اور رورل جاب سکیم میں کرپشن کے الزامات لگے ہیں۔ ادھر بسوماتری کی جماعت یو پی پی ایل نے کہا ان کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ،بسوماتری کی رکنیت رواں سال 10 جنوری کو معطل کردی گئی تھی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں