مالی:فوج کے ڈرون حملے ،15شہری ہلاک ،ایمنسٹی کا تحقیقات کا مطالبہ

مالی:فوج کے ڈرون حملے ،15شہری  ہلاک ،ایمنسٹی کا تحقیقات کا مطالبہ

پیرس(اے ایف پی)مالی کی فوج نے ملک کے شمال میں ڈرون حملوں میں کم از کم15شہریوں کو ہلاک کر دیا،17 مارچ کو عماراقاد کے علاقے پر رات کے وقت فضائی حملے میں خاتون سمیت 6بچے ہلاک ہو گئے ۔۔

ایمنسٹی نے کہا دوسرا حملہ ایک عارضی پناہ گاہ پر کیا گیا جس کے نتیجے  میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ پورے خاندان کی ڈرون حملے میں ہلاکت سنجیدہ معاملہ ہے ، حکام شہریوں کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں