سری نگر :عید کی نماز عید گاہ میں ادا کرنیکی اجازت دینے سے انکار

سری نگر :عید کی نماز عید گاہ میں ادا کرنیکی اجازت دینے سے انکار

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دوبارہ سرینگر میں ان کی رہائشگاہ پر نظر بند کر دیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ کو مرحوم میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ کی برسی کے سلسلے میں تقریب میں شرکت سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کیا گیا ۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں میرواعظ کی دوبارہ نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔دوسری جانب قابض بھارتی حکومت نے اس مرتبہ بھی کشمیری مسلمانوں کو عیدگاہ سرینگر میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں