روس کانیٹو کے کسی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں:پیوٹن

روس کانیٹو کے کسی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں:پیوٹن

ماسکو،لندن (رائٹرز ،اے پی پی)روسی صدر نے کہاہے کہ نیٹو کے کسی ملک پر حملے کا ارادہ نہیں، ایف 16طیاروں کو ماسکو کیخلاف استعمال کرنیوالے ہمارا جائز ہدف ہو ں گے ۔

پیوٹن نے فوجی پائلٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر مغرب یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کرتا ہے تو روسی افواج انہیں مار گرائے گی۔ادھر فروری 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس سے کارپوریٹ انخلا نے غیر ملکی کمپنیوں کو 107 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا یا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں