دنیا میں 20 فیصد خوراک ضائع 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار

دنیا میں 20 فیصد خوراک ضائع 78 کروڑ افراد بھوک کا شکار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے عالمی ماحولیاتی ادارے (یو این ای پی)نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 78 کروڑ 30 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں جبکہ عالمی سطح پر 20 فیصد خوراک ضائع ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں 1.05 ارب ٹن (تقریباً 19 فیصد)خوراک ریٹیلرز، گھروں سے باہر کھانے پینے کی جگہوں پر اور گھروں میں ضائع ہوئی، 13 فیصد خوراک اجناس کی کٹائی سے فروخت تک ترسیلی مراحل میں ضائع ہوئی۔دنیا میں سب سے زیادہ خوراک گھروں میں ضائع ہوتی ہے ، جس کا سالانہ حجم 63 کروڑ 10 لاکھ ٹن ہے ، یہ  ضائع ہونے والی مجموعی خوراک کا تقریباً 60 فیصد بنتا ہے ، باہر کھانے پینے کی جگہوں اور خرید و فروخت کے دوران بالترتیب 18 کروڑ اور 13 کروڑ 10 لاکھ ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے ۔ ہر فرد سالانہ اوسطاً 79 کلو خوراک ضائع کرتا ہے ، جس سے بھوک سے متاثر ہر فرد کو روزانہ 1.3 کھانے فراہم کئے جاسکتے ہیں۔ خوراک کے ضیاع کوروکنے کیلئے کئی حکومتیں نجی و سرکاری شعبے کی شراکتوں کو ترقی دے رہی ہیں،جاپان اور برطانیہ اس کی نمایاں مثال ہیں، جہاں خوراک کے ضیاع میں بالترتیب 18 اور 31 فیصد تک کمی لائی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں