بھارت:ہندو انتہا پسندوں نے مسجد نذر آتش کر دی ، 12 زخمی

بھارت:ہندو انتہا پسندوں نے مسجد نذر آتش کر دی ، 12 زخمی

جے پور (اے پی پی)بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے چتور گڑھ میں ہندو توا غنڈوں نے مسجد کو نذر آتش کر دیا ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندو توا غنڈے ڈھول پیٹتے ہوئے مسجد کے پاس پہنچے ، مسلمانوں نے نماز کے دوران ڈھول کی آواز پر اعتراض کیا جس پر ہندو تواغنڈے مشتعل ہوئے اور مسجد کو آگ لگا دی ۔ انہوں نے مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12مسلمان زخمی ہو گئے ۔ ہندو فرقہ پرستوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔ ویڈیو میں ہندو غنڈوں کومسجد کو نذرآتش کرتے اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں