انسانوں میں برڈ فلو پھیلنے کا خطرہ تشویشناک :عالمی ادارہ صحت

انسانوں میں برڈ فلو پھیلنے کا خطرہ تشویشناک :عالمی ادارہ صحت

نیو یارک (دنیا مانیٹرنگ)عالمی ادارہ صحت نے ایچ 5 این 1 برڈ فلو کے پھیلاؤ پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق یہ وائرس 2020 کے شروع میں پھیلنا شروع ہوا

جس کے نتیجے میں کروڑوں مرغیوں کی ہلاکت ہوئی ، حالیہ عرصے میں یہ متعدد ممالیہ جانداروں بشمول امریکا میں پالتو مویشیوں میں بھی پھیلا جس سے انسانوں میں اس کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا۔عالمی ادارے کے چیف جرمی فیرار نے جنیوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت تشویشناک صورتحال ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں