یوکرین پر روسی حملہ ،2بچوں سمیت 8 ہلاک ،روس کافوجی طیارہ گر کر تباہ

یوکرین پر روسی حملہ ،2بچوں سمیت  8 ہلاک ،روس کافوجی طیارہ گر کر تباہ

کیف (اے ایف پی)یوکرین پر روسی حملوں میں2بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ۔ یوکرینی حکام نے بتایا کہ۔۔۔

 مشرقی ڈنیپروکے علاقے پر رات گئے روسی حملوں میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی  ہوئے ۔دوسری جانب ماسکو نے کہا کہ ایک فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے بعد جنگی مشن سے اڈے پر واپس آتے ہوئے ملک کے جنوب میں گر کر تباہ ہو گیا جبکہ یوکرین نے جنگی طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں