علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وائس چانسلرتعینات

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں  پہلی بار خاتون وائس چانسلرتعینات

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)پروفیسر نعیمہ خاتون نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ۔۔۔

 وہ برصغیر کے اس معروف تعلیمی ادارے کی 123سالہ تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں ،یہ عہدہ سابق وائس چانسلر طارق منصور کے استعفی ٰکی وجہ سے ایک سال سے خالی تھا۔ بھارتی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نعیمہ خاتون کی مدت ملازمت عہدہ سنبھالنے کے دن سے پانچ سال یا ان کی عمر ستر برس ہونے  تک، جو بھی پہلے ہو، ہوگی۔ 1920میں اس تعلیمی ادارے کی پہلی چانسلر بھی ایک خاتون بیگم سلطان جہاں تھیں جو اس وقت بھوپال ریاست کی نواب تھیں، ان کے بعد سے کوئی خاتون اس عہدے پر فائز نہیں ہوئی ،نعیمہ خاتون بھارت کی تیسری خاتون وائس چانسلر ہیں جنہیں کسی سینٹرل یونیورسٹی میں اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں