ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ

ناسا کا چاند پر 4 جی نیٹ ورک  کی تنصیب کا منصوبہ

نیو یارک (دنیا مانیٹرنگ )امریکی خلائی ادارے ناسا اور فن لینڈ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا نے چاند پر 4جی سیلولر نیٹ ورک کی تنصیب کا منصوبہ بنایا ہے ۔

یہ مشن 4 جی نیٹ ورک کو چاند کے قطب جنوبی میں نصب کرے گا جس کے بعد اسے زمین سے کنٹرول کیا جائے گا۔منصوبے کا مقصد چاند سمیت دیگر سیاروں پر انسانوں کے طویل المعیاد قیام کو ممکن بنانا ہے ۔ناسا حکام کے مطابق پہلا چیلنج تو یہ ہے کہ مناسب حجم، وزن ، پاور سے لیس ایسا نیٹ ورک تیار کیا جائے جسے انسانوں کے بغیر نصب کرنا ممکن ہو اور وہ چاند پر کام بھی کرتا رہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں