2023 :کینیا پولیس نے 118 افراد ماورائے عدالت قتل کئے :رپورٹ

 2023 :کینیا پولیس نے 118 افراد  ماورائے عدالت قتل کئے :رپورٹ

نیروبی (اے ایف پی)گزشتہ سال کینیا پولیس نے 118افراد ماورائے عدالت قتل کئے ۔ہیومن رائٹس واچ،ایمنسٹی انٹرنیشنلو دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔۔

 جس کے مطابق سال 2023 میں کینیا پولیس نے مختلف واقعات میں118افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا،نصف ہلاکتیں جرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران ہوئیں،45لوگوں کو اپوزیشن کے احتجاج کے دوران مارا گیا ۔رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے ملوث اہلکاروں کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جاتی ۔انسانی حقوق کی تنظیم مسنگ وائسز کے مطابق2007سے ابتک قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہاتھوں 1350 افراد ہلاک ہو چکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں