بھارت:پروفیسر عبدالسلام بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار

بھارت:پروفیسر عبدالسلام بی جے  پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ) بھارتیہ جنتا پارٹی نے عام انتخابات میں پروفیسر عبدالسلام کو کیرالا کے مسلم اکثریتی ضلع ملاّپورم سے اپنا اُمیدوار بنایا ہے ۔

 ان کے علاوہ بی جے پی نے کسی مسلم امیدوار کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا ۔پروفیسر عبدالسلام کا مسلمانوں کے متعلق مودی کے حالیہ متنازعہ بیان بارے کہنا تھا مجھے ایسا نہیں لگتا، مودی ایسے انسان نہیں ، وہ صرف الیکشن لڑنے والے کانگریسیوں کی فطرت اور ان کی سابقہ کارکردگیوں کی بات کررہے تھے ۔ جو مسلم اقلیتوں کو ہمیشہ بے وقوف بناکر اپنا الُو سیدھا کرتے رہے ہیں۔ مودی جی کو مسلمانوں سے کوئی دشمنی نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں