کانگو سے پاکستانی امن دستے کی 20 سال بعد واپسی

کانگو سے پاکستانی امن دستے  کی 20 سال بعد واپسی

نیو یارک (اے پی پی)اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں امن مشن کیلئے خدمات انجام دینے والے پاکستانی امن دستے 20 سال بعد وہاں سے واپس جا رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز یو این ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ مہوریہ کانگو میں پہلی بار پاکستانی امن اہلکاروں کو 2003 میں تعینات کیا گیا تھا،صوبہ ساؤتھ کیوو میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی امن اہلکاروں نے خدمات انجام دیں جن میں سے 31 اہلکار دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں