ہانگ کانگ ،سنگاپور کے بعد امریکا میں بھی بھارتی مصالحوں پر پابندی کا امکان

ہانگ کانگ ،سنگاپور کے بعد امریکا میں  بھی بھارتی مصالحوں پر پابندی کا امکان

نئی دہلی(اے پی پی)ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکا میں بھی بھارتی مصالحوں پر پابندی کا امکان ہے۔

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی مصالحہ جات بنانے والی دو بھارتی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اورایوریسٹ کی کوالٹی کا جائزہ لے رہی ہے جن کے مصالحہ جات میں کینسر پیدا کرنے والے مواد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ امریکی حکام اس حوالے سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکا ان دونوں کمپنیوں کے مصالحوں پر پابندی عائد کرسکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں