روس کے یوکرین پر ایک ہفتے میں 35 فضائی حملے

روس کے یوکرین پر ایک ہفتے میں 35 فضائی حملے

ماسکو(دنیا مانیٹرنگ)روس نے یوکرین پر فضائی حملے تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران 35 حملے کیے۔

حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات اور دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ، ریلوے، فضائی دفاعی نظام ،بارودی گوداموں پر بھی بمباری کی گئی۔حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیر ملکی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے 35 میں سے 21 میزائلوں کو مار گرایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں