افغانستان :مسجدمیں فائرنگ ،بچوں سمیت 6 جاں بحق

افغانستان :مسجدمیں فائرنگ ،بچوں سمیت 6 جاں بحق

کابل(اے ایف پی،دنیانیوز )افغانستان کے صوبہ ہرات کی مسجد میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا ایک نامعلوم شخص نے ضلع گورزارہ میں واقع مسجد میں گھس کر فائرنگ کی ۔جاں بحق ہونیوالوں میں امام مسجد بھی شامل ہیں ،حملہ آور فرار ہوگیا۔دوسری طرف ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ کابل میں موجود ایرانی سفیر حسن کاظمی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو دونوں ممالک اور خطے کیلئے خطرہ قرار دیا ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں