امریکا میں فائرنگ 4 پولیس افسر ہلاک

امریکا میں فائرنگ  4 پولیس افسر ہلاک

نیویارک (دنیا نیوز،صباح نیوز)امریکا کی ریاست شمالی کیرولینا میں گھر پرچھاپہ مارنے پر ملزم نے فائرنگ کردی جس سے 4 پولیس اہلکار ہلاک اور4زخمی ہوگئے جبکہ ملزم بھی ماراگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی ٹیم مطلوب ملزم کے وارنٹ لے کر شارلٹ کے علاقے میں اس کے گھر پر پہنچی تھی جس پر ملزم نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کا تبادلہ 3گھنٹے تک جاری رہا ،ملزم کے علاوہ گھر کے اندر سے بھی فائرنگ کی جاتی رہی ۔ پولیس نے گھر سے ایک خاتون اور کمسن بچے کو حراست میں لے کر بندوق برآمد کرلی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں