دلجیت دوسانجھ نے چاہت فتح کی مزاحیہ ویڈیو جاری کردی

دلجیت دوسانجھ نے چاہت فتح کی مزاحیہ ویڈیو جاری کردی

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے پاکستان میں بے سرے گلوکار قرار دیے جانے والے چاہت فتح علی خان کے وائرل گیت بدوبدی گانے پر مزاحیہ ویڈیو جاری کردی۔

دلجیت دوسانجھ کی حالیہ جاری انسٹاگرام رِیل میں وہ یونیورسل سٹوڈیو اورلینڈو میں بچوں کی طرح اچھلتے کودتے مختلف گیمز سے لطف اندوز ہوتے دکھے ۔ دلجیت نے اس رِیل پر لگائی گئی آڈیو کا آغاز آئے ہائے اوئے ہوئے ، بدو بدی سے کیا اور پھر اس کے بعد دلچسپ انداز میں اپنے گھومنے پھرنے کی ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں الفاظ سے نوازا۔دلجیت دوسانجھ کی اس رِیل کا کمنٹ سیکشن ہنسنے والے ایموجیز سے بھر چکا ہے اور مداح اب اس رِیل کے پارٹ ٹو کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں