ٹورنٹو : خالصتان نوازریلی ،بھارت کو خدشات،کینیڈین ہائی کمشنرکو طلب کرلیا

ٹورنٹو : خالصتان نوازریلی ،بھارت کو  خدشات،کینیڈین ہائی کمشنرکو طلب کرلیا

ٹورنٹو (اے پی پی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں سکھ رہنماؤں اور کارکنوں نے بھارت اور مودی حکومت کے خلاف تقاریر اور نعرے بازی کی۔

ٹورنٹو میں چھ کلومیٹر طویل ریلی میں فلوٹس بھی شامل تھے اور شرکا نے تصاویر اٹھا رکھی تھیں جن میں بھارتی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو سلاخوں کے پیچھے دکھایا گیا تھا۔ بھارتی حکومت نے ریلی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے ، بھارتی وزارت خارجہ نے اس  معاملے پر کینیڈا کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے تحٖفظات کا اظہار کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں