حج قوانین کی خلاف ورزی پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائیگا

حج قوانین کی خلاف ورزی  پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائیگا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حج 2024 کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائیگا۔

وزارت کے مطابق مکہ مکرمہ، مقامات مقدسہ ، الحرمین ٹرین سٹیشن ، سکیورٹی کنٹرول سنٹر ،درجہ بندی کے مراکز، اور عارضی سکیورٹی کنٹرول سنٹرزسمیت مختلف مقامات پر بغیرپرمٹ حج کی ادائیگی،حج کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی پر2 جون سے 20 جون تک جرمانے کئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں