بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے مزید 2بنگلہ دیشی جاں بحق

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ  سے مزید 2بنگلہ دیشی جاں بحق

ڈھاکہ (دنیا مانیٹرنگ )بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس نے مزید دوبنگلہ دیشی شہریوں کو گولی مارکر قتل کردیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت 24سالہ جلیل اور 23سالہ یاسین  

علی کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش کے ضلع تیتولیہ کے علاقے ماگورا سے ہے ۔مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد بی ایس ایف کے اہلکار لاشیں اپنے ساتھ لے گئے ۔میڈیا کے مطابق سرحد ی علاقوں میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے کئی افراد جاں بحق ہو چکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں