یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش ناکام، 2 کرنل گرفتار

یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی  سازش ناکام، 2 کرنل گرفتار

کیف(دنیا مانیٹرنگ )یوکرینی صدر اور دیگر اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی ،یوکرین میں صدر سمیت اعلیٰ حکام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے والے سٹیٹ گارڈز کے دو کرنل سازش کے الزام میں گرفتار کر لئے گئے ۔

یوکرینی سکیورٹی سروسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں افسر فروری 2022 میں شروع ہونے والی روس جنگ سے پہلے بھرتی ہوئے تھے ،وہ ایجنٹ تھے ۔تاحال روس کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں