ہماری ایٹمی فورسزسرحدوں پرہائی الرٹ ہیں:روسی صدر

ہماری ایٹمی فورسزسرحدوں پرہائی الرٹ ہیں:روسی صدر

ماسکو(اے ایف پی)روسی صدرپیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی و یورپی دھمکیوں کے بعد ہماری ایٹمی فورسزسرحدوں پرہائی الرٹ ہیں۔۔۔

روسی ہتھیاروں کو جدید بنانے کی ضرورت ہے جس کیلئے انجینئر دن رات مصروف ہیں ،جدید فوجی ٹیکنالوجی بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی،ہمیں آگے بڑھنا ہو گا۔انہوں نے روس کی نازی جرمنی پر فتح کی 79 ویں سالگرہ کے موقع پر فوجیوں کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاانجینئرز روس کی فوجی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں