حج 2024:سعودی عرب میں ریکارڈ توڑ گرمی کی پیشگوئی

حج 2024:سعودی عرب میں  ریکارڈ توڑ گرمی کی پیشگوئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی محکمہ موسمیات نے رواں سال حج کے موقع پر شدید گرمی کا الرٹ جاری کردیا ۔

 محکمہ موسمیات کے سربراہ ایمن غلام نے عازمین حج کو خبردار کیا ہے کہ حج کا سیزن اس بار جون میں آرہا ہے جب بہت گرمی پڑتی ہے ، فضا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ رواں سال 24 سے 29 جون تک سال کا گرم ترین وقت ہوگا۔سعودی حکومت عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے متحرک ہے ۔اس سال مناسک حج کی ادائیگی 14 سے 19 جون تک متوقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں